
پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات میں توسیع اسلامی اتحاد کا پیش خیمہ ہے، قالیباف
شیعہ نیوز:ایران کی پارلیمننٹ کے اسپیکر نے کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو دیرپا امن اور اسلامی وحدت کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، ایران کی پارلیمننٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے ایشیائی ممالک کے پارلیمانوں کے 15ویں اجلاس کے موقع پر اپنے عمانی ہم منصب "خالد بن ہلال بن ناصر المعولی” سے ملاقات کی۔
قالیباف نے پڑوسی ممالک کے ساتھ تعلقات کو ملک کی بنیادی پالیسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات کی ترقی کو دیرپا امن اور اسلامی وحدت کا پیش خیمہ سمجھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ میں مزاحمت کی فتح ایران کی مسلسل حمایت کا نتیجہ ہے، زیاد النخالہ
انہوں نے ایران اور عمان کے مضبوط تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عمان کا نقطہ نظر ہمیشہ مکالمے اور افہام و تفہیم پر مبنی رہا ہے جو ہمیشہ علاقائی امن و استحکام کی راہ میں مددگار ثابت ہوا ہے۔
باقر قالیباف نے کہا کہ ہم جانتے ہیں کہ امریکہ اور صیہونی رژیم تسلط پسندی اور جبر کی پالیسی اختیار کئے ہوئے ہیں اور وہ غزہ میں سفاکانہ نسل کشی کے بعد اس پٹی کے باشندوں کی جبری بے دخلی کے درپے ہیں، لیکن ان کا یہ منصوبہ ناکام ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسلام ہمیں ظلم کے خلاف قیام کا درس دتیا ہے، مسلمانوں کو باہمی اتحاد کے ذریعے تمام مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنا چاہئے۔
اس ملاقات میں عمان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر نے کہا کہ دنیا نے متفقہ طور پر فلسطین میں نسل کشی کی مذمت کی۔
خالد بن ہلال بن ناصر المعولی نے مسقط اور تہران کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر زور دیتے ہوئے علاقائی مسائل کے بارے میں تہران کے موقف کو سراہا۔
انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ اسلامی ممالک کے درمیان اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے آئے ہیں۔