مشرق وسطی

شام میں دھماکہ، سات شامی فوجی جاں بحق تین زخمی

شیعہ نیوز:دمشق میں دفاعی اور عسکری ذرائع نے بتایا کہ بم کا یہ دھماکہ صوبہ درعا کے نواحی دیہات نافعہ اور عین ذکر کے سنگم پر ہوا۔ دھماکے میں شامی فوج کی گاڑی تباہ ہو گئی اور اس میں سوار سات فوجی اہلکار جاں بحق اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔سڑک کے کنارے نصب بم کا یہ دھماکہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب شامی فوج کے اہلکار، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کی غرض سے درعا کے مختلف محلوں میں داخل ہوئے۔

شام کی حکومت درعا میں امن و استحکام کو ترجیح دے رہی ہے اور اس کوشش میں ہے کہ پرامن طریقے سے معاملات کو سلجھاکر عام شہریوں کی جان اور بنیادی ڈھانچے کو بچایا جائے۔ شامی فوج کے ہاتھوں پے در پے شکست کھانے والے دہشت گرد گروہوں نے پچھلے چند ماہ کے دوران ملک کے مختلف علاقوں میں خودکش حملے اور بم دھماکے کیے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری ہی مارے گئے ہیں۔

واضح رہے شام کا بحران سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہوں کی مسلح کارروائیوں کے بعد شروع ہوا تھا۔ سن دوہزار گیارہ سے جاری اس بحران کا مقصد خطے میں طاقت کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنا تھا۔ شامی فوج نے اسلامی جمہوریہ ایران کی فوجی مشاورت اور روس کی حمایت سے دہشت گرد گروہ داعش کی بساط لپیٹ دی ہے جبکہ باقی دہشت گرد گروہ بھی اب اپنی آخری سانسیں لے رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button