اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

چمن فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے قریب دھماکہ 6شہید

شیعہ نیوز:پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین کے موقع صوبہ بلوچستان کے ضلع چمن میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی کے قریب ہونے والے دھماکے میں چھے افراد جاں بحق اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے-

میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ یہ دھماکہ چمن شہر کی پرانی عید گاہ کے قریب مرغی بازار میں اس وقت ہوا جب وہاں سے فلسطینیوں کے حمایت میں ایک مذہبی جماعت کی جانب سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکا گزر رہے تھے۔

پولیس نے دھماکے میں چھے افراد کے مارے جانے اور چودہ کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

دھماکے کے فورا بعد قانون نافذ کرنے والے اور امدادی اداروں کے کارکنان جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا اندازہ لگایا جارہا ہے تاہم عینی شاہدین کے مطابق دھماکا نصب ڈیوائس کا معلوم ہوتا ہے۔

صوبائی حکام نے دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے واضح رہے کہ آج پورے پاکستان میں یوم یکجہتی فلسطین منایا جارہا ہے-

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close