پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

انتہاء پسند سویڈن نے امہ و مہذب دنیا کو ٹھکرایا، اسے بھی مسترد کیا جائے، علامہ ساجد نقوی

شیعہ نیوز: شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی کہتے ہیں امت مسلمہ سخت ترین اقدامات کرتے ہوئے سویڈن کو ٹھکرا دے، جس نے توہین آمیز اقدامات کے ذریعے امت مسلمہ سمیت متوازن مہذب ملکوں کو ٹھکرایا، اسے بھی مسترد کیا جائے، مقدسات کی توہین آزادی اظہار رائے نہیں انتہا پسندی کی انتہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے سویڈش حکومت کی طرف سے باربار توہین آمیز حرکات (قرآن پاک کی بے حرمتی کے اقدامات) کی اجازت دینے، ان انتہا پسندوں کی پشت پناہی کرنے اور ڈنمارک میں بھی مسلسل توہین آمیز حرکتوں پر اپنے رد عمل میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سویڈش حکومت کی اجازت سے واضح ہوجاتا ہے کہ ان اقدامات سے اس نے نہ صرف اسلامی ممالک بلکہ مہذب دنیا نے ٹھکرایا، اسی طرح ڈنمارک بھی مسلسل ایسی جسارتوں کی حوصلہ افزائی کررہا ہے، ایسا لگتا ہے کہ نام نہاد آزادی اظہار کے نام پر دونوں ملک انتہاء پسندوں کے نرغے میں آچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف امت مسلمہ میں شدید تشویش اور غم و غصے کی لہر دوڑی ہے بلکہ کئی غیر مسلم مہذب ممالک اور بڑی شخصیات نے بھی انتہائی ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے لیکن مسلسل توہین آمیز رویے واضح کررہے ہیں کہ انتہا پسند سویڈن و ڈنمارک امت مسلمہ (مسلم ممالک) کیساتھ ان مہذب ممالک کو بھی توہین آمیز حرکت کو آزادی اظہار رائے کی بجائے توہین کے مترادف سمجھتے ہیں ٹھکرایا ہے، ضرورت اب اس امر کی ہے کہ موضوع اسور مناسب اقدامات اٹھائے ہوئے انہیں بھی مسترد کردیا جائے۔ دوسری جانب انہوں نے اسلامیہ یونیورسٹی بہائولپور سے متعلق منظر عام پر آنیوالی خبروں (سیکنڈلز) پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف و غیر جانبدار انہ تحقیقات کے ذریعے حقائق منظر عام پر لانے کا مطالبہ بھی کردیا، انہوں نے کہا کہ ایک تعلیمی ادار ے سے نازیبا تصاویر و منشیات کے پھیلاو جیسی خبریں آنا انتہائی تشویشناک اور خطرناک ہے، نئی نسل کو تباہی سے بچانے کیلئے اس معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button