
امریکہ کے طیارہ بردار بحری بیڑے سے F-18 طیارہ گر کر تباہ
شیعہ نیوز: امریکی بحریہ نے کہا ہے کہ بحیرہ احمر میں ایک F-18 لڑاکا طیارہ اور اس کا ٹگ، طیارہ بردار بحری جہاز سے گر کر تباہ ہوگئے۔ حادثے میں ایک ملاح زخمی ہو گیا۔
امریکی بحریہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ کہ بحیرہ احمر میں ایک F-18 لڑاکا طیارہ اور اس کا ٹگ، طیارہ بردار بحری جہاز سے گر کر تباہ ہوگئے۔ حادثے میں ایک ملاح زخمی ہو گیا جبکہ جہاز کا باقی عملہ محفوظ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : اسرائیل براہ راست ٹیلی ویژن پر غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کر رہا ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
خبر رساں ادارے روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ طیارہ بردار بحری جہاز "ہیری ٹرومین” جس پر یہ واقعہ پیش آیا، یمن میں انصار اللہ گروپ (حوثی) کے خلاف حملوں میں مدد فراہم کر رہا ہے۔
اس واقعے کے پر یمنی حکومت کی تبدیلی اور تعمیر کے ترجمان ہاشم شرف الدین نے کہا کہ امریکہ نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے میڈیا میں فضا سازی کا سہارا لیا ہے۔