
فیس بک نے انتہا پسند ہندوؤں کے پیغامات ہٹانے سے انکار کیا
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ ) امریکی اخبار کے مطابق معاشی خسارے کے خوف سے فیس بک حکام نے بھارتی سیاستدانوں اور انتہاپسند ہندوؤں کے مسلمانوں کے خلاف نفرت بھرے پیغامات سوشل میڈیا ویب سائٹس سے ہٹانے سے انکار کیا۔
امریکی اخبار کا فیس بک ملازمین کے حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں فیس بک کی پبلک پالیسی کی اعلیٰ عہدیدار انکھی داس نے حکمراں جماعت بی جے پی کے سیاستدان ٹی راجا سنگھ اور دیگر ہندو رہنماؤں کے مسلمان مخالف اشتعال انگیز پیغامات کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بی جے پی سیاستدانوں کے خلاف کارروائی سے بھارت میں کمپنی کا بزنس متاثر ہوگا۔
امریکی اخبار کی رپورٹ پر ترجمان فیس بک کا کہنا ہے کہ ان افراد کے اکاؤنٹ بند کرنے کا جائزہ لے رہے ہیں۔
اخبار کے مطابق معاملے کی تحقیقات کے دوران فیس بک نے ان افراد کے متعدد نفرت انگیز پیغامات کو سوشل میڈیا سے ہٹا دیا ہے تاہم بھارتی سیاستدان اور دیگر افراد کے اکاؤنٹس اب تک سوشل میڈیا ویب سائٹس پر موجود ہیں۔