عراقی ڈرون کے مقابلے میں صیہونیوں کی ناکام کوشش
شیعہ نیوز: ایلات بندرہ گاہ پر عراقی مجاہدین کا ڈرون حملہ ناکام بنانے کی صیہونی ایئرڈیفنس کی کوشش ناکام ہوگئی۔
پیر کی صبح فلسطینی ذرائع نے رپورٹ دی ہے کہ عراقی مجاہدین کے ایک ڈرون کو صیہونی ایئر ڈیفنس سسٹم نے فضا میں ہی نشانہ بناکر تباہ کرنے کی کوشش کی جو ناکام رہی ۔
اس رپورٹ کے مطابق عراق کے اسلامی استقامتی گروہ کے اس ڈرون نے جنوبی مقبوضہ فلسطین میں ایلات کی ام الرشراش بندرگاہ کے ایک اہم مرکز کو نشانہ بنایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : عالمی برادری غزہ میں ہونے والی نسل کشی کی تحقیقات کرے، پوپ فرانسس
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایلات کی ام الرشراش بندگاہ پر نصب ایئر ڈیفنس سسٹم نے عراقی مجاہدین کے اس ڈرون کونشانہ بناکر تباہ کرنے کے لئے ایک میزائل فائر کیا جو فضا میں کچھ دور جاکر پلٹ گیا اور ایلات بندرگاہ پر جاکر گرا۔
صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے کہا ہے کہ اس سلسلے میں تحقیق کی جائے گی۔
یاد رہے کہ عراق کے اسلامی استقامتی محاذ نے پیر کی صبح بتایا تھا کہ اس نے صیہونی حکومت کی ایلات بندرگاہ کے ایک اہم مرکز پر ڈرون حملہ کیا ہے۔