گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے اقوام متحدہ کی امداد بگن کے تکفیری دہشت گردوں میں تقسیم
آج وہی پیپلزپارٹی اور اس کا گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی پارہ چنار کے محصور اہل تشیع مظلومین کی داد رسی کےبجائےبگن اور مندری کے تکفیریوں کو سب ادویات و امداد فراہم کر رہا ھےجو مسلسل ریاست ، اس کے اداروں اور شیعہ عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔ اسی لئے تکفیری دہشت مولوی گورنر خیبر پختون فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کر رہا ھے۔
شیعہ نیوز : پیپلزپارٹی کے خیبر پختون خواہ کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اہل تشیع کی پیٹھ میں ہمیشہ کی طرح ایک بار پھرچھرا گھونپ دیا ،جیسے 60 سالوں سے پیپلزپارٹی اہل تشیع کے پورے پاکستان میں ووٹ لے کر اہل تشیع سے دھوکہ کرتی آئی ھے۔اقوام متحدہ سے محصورین پاراچنار کی وصول شدہ امداداور ادویات لوئر کرم کے تکفیری وہابی دہشت گردوں میں تقسیم کرڈالی۔
تفصیلات کے مطابق لوئر کرم سے تعلق رکھنے والے ملک دشمن دہشت گرد تنظیم کالعدم لشکر جھنگوی کے امیر نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی اور اقوام متحدہ کا شکریہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے انہیں امدادی سامان اور ادویات فراہم کی ہیں۔
واضح رہے کہ محاصرہ لوئر کرم کا نہیں بلکہ اپرکرم کا کیا گیا ہے لوئر کرم کے عوام کا رابطہ تو پورے ملک کے ساتھ بحال ہے البتہ اپر کرم کے شیعہ عوام پشاور ، اسلام آباد اور ملک کے دیگر شہروں میں راستوں کی بندش، حملوں اور تکفیری محاصرے کے سبب آمد و رفت سے محروم ہیں ۔
یاد رہے کہ طالبان کی پہلی حکومت بھی بینظیر بھٹو نے اپنے دور اقتدار میں افغانستان میں قائم کروائی پھر لشکر جھنگوی سے سودے بازی کر کے جھنگ سے ان ایم پی اے کو وزارت بھی دی اور کروڑوں روپے امداد بھی اور 1993 میں منظور وٹو کو اس ایم پی اے کے ذریعے وزیر اعلی پنجاب بنوایا۔
یہ بھی پڑھیں : متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے ذریعے آزادی اظہار رائے پر قدغن لگائی گئی ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس
یہ وہی فیصل کریم کنڈی ھے جو اہل تشیع کے ووٹوں سے ڈیرہ اسماعیل خان میں 2008 کے انتخابات جیت کر قومی اسمبلی کا اسپیکر بنا پیپلزپارٹی کی ٹکٹ پر مگر اگلے ہی الیکشن میں فیصل کریم کنڈی نے 2013 میں ڈیرہ اسماعیل خان شہر سے فرحان دھپ جو کہ ڈیرہ اسماعیل خان کا لشکر جھنگوی کا سالار ھے اسکو صوبائی اسمبلی کا پیپلزپارٹی کا ٹکٹ دیا ۔
اس فیصل کریم کنڈی نے پورے ڈیرہ اسماعیل خان میں کوئی خاطر خواہ کام نہیں کئے اور ہمیشہ خفیہ ڈیل تکفیریوں سے رکھی آصف زرداری اور بینظیر اور مراد علی شاہ کی طرح جیسے ابھی حال ہی میں پیپلزپارٹی نے کراچی میں پارہ چنار کے لئے دھرنے پر بیٹھے بیگناہ جوانان کے سروں میں گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
آج وہی پیپلزپارٹی اور اس کا گورنرخیبرپختونخواہ فیصل کریم کنڈی پارہ چنار کے محصور اہل تشیع مظلومین کی داد رسی کےبجائےبگن اور مندری کے تکفیریوں کو سب ادویات و امداد فراہم کر رہا ھےجو مسلسل ریاست ، اس کے اداروں اور شیعہ عوام پر حملوں میں ملوث ہیں۔ اسی لئے تکفیری دہشت مولوی گورنر خیبر پختون فیصل کریم کنڈی کا شکریہ ادا کر رہا ھے۔
کالعدم سپاہ صحابہ لشکر جھنگوی لوئر کرم کے امیر کا بیان ملاحظہ فرمائیں