اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فیصل آباد، گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیعہ نیوز:فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے کاؤنٹر ٹیرر ازم ڈیپارٹمنٹ کے ہاتھوں گرفتار بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے 3 ایجنٹس کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔ اطلاعات کے مطابق گرفتار دہشتگردوں محمد اعظم عرف ججی، امجد علی اور منظور احمد کو سخت سیکورٹی کے حصار میں انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ تفتیشی افسر سی ٹی ڈی نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتار دہشتگردوں سے تفتیش کیلئے ان کا جسمانی ریمانڈ دیا جائے، گرفتار دہشتگردوں سے وابستہ ان کے مزید ساتھیوں کی گرفتاری متوقع ہے۔ انسداد دہشتگردی کی عدالت نے گرفتار را کے ایجنٹس کا 5 روز کا جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button