پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

فیصل آباد، امام زمانہؑ کی شان میں گستاخی کیخلاف احتجاجی ریلی

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین اور آئی ایس او کی جانب سے امام مہدی آخر الزمان عج کی شان میں گستاخی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

ریلی میں ایم ڈبلیوایم کے صوبائی رہنما ڈاکٹر سید افتخارحسین نقوی ودیگر مقررین نے خطاب کیا، ریلی میں سینکڑوں کی تعداد میں مومنین ومومنات نے شرکت کی ۔

مقررین نے ملعون گستاخ عبد الستار جمالی کی پھانسی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت فی الفور عبدالستار نامی گستاخ اہلبیت کے خلاف کاروائی کرے اور اُسے کیفرکردار تک پہنچائے۔اُنہوں نے کہا کہ ایک منصوبے کے تحت ملک کی پرامن فضا کو سبوتاژ کرنے کی مذموم کوشش کی گئی ہے۔

رہنمائوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عاشقان رسول اور اہلیبیت سراپا احتجاج ہیں، اگر فی الفور اس ملعون کے خلاف کاروائی نہ کی گئی تو حالات کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button