پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

علیؑ کی محبت جرم بن گیا، علامہ کاظم عباس پر جھوٹی ایف آئی آر درج

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام کے نام پر بننے والی ریاست پاکستان میں مولا علیؑ کی محبت رکھنا اور حق گوئی جرم بن گیا ہے، ایک اور شیعہ عالم دین علامہ کاظم عباس نقوی پر محبت علیؑ اور حق گوئی کے جرم میں توہین صحابہ کی جھوٹی ایف آئی آر درج کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق شیعہ عالم علامہ کاظم عباس نقوی کا قصور یہ تھا کہ انہوں نے کہا تھا کہ اگر صحابہ کی توہین جرم ہے تو پھر صحابی مولا علی ع پر معاویہ کی جانب سے کئی سالوں تک تبرا کرنے پر توہین صحابہ کی سزا سنائی جائے۔

صحابہ کے غلام ہونے کا جھوٹا دعویٰ کرنے والوں کو یہ حق گوئی برداشت نہیں ہوئی اور علامہ کاظم عباس نقوی پرتوہین کا جھوٹا پرچہ کاٹ دیاگیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں سینکڑوں شیعوں کا قاتل ایم کیو ایم کا دہشتگرد اجمل پہاڑی رہا کردیا گیا

ا 4 فروری 2022امام بارگاہ جی 6/2 اسلام آباد میں ہونے والے اس خطاب کی بنیاد پر علامہ کاظم عباس نقوی اور امام بارگاہ انتظامیہ کے خلاف توہین صحابہ، توہین مذہب اور انسداد دہشتگردی ایکٹ ATA-7 کی جھوٹی FIR درج کردی گئی ہے۔

علیؑ کی محبت جرم بن گیا، علامہ کاظم عباس پر جھوٹی ایف آئی آر درج
علیؑ کی محبت جرم بن گیا، علامہ کاظم عباس پر جھوٹی ایف آئی آر درج

محبت علیؑ کے جرم میں ہونے والی یہ ایف آئی آر، پی ٹی آئی کی ناصبی حکومت کے سیاہ کرتوتوں میں ایک اور اضافہ ہے۔

حکومت ایسے شرپسند عناصر کی سرپرستی کر کے ملک میں انتشار کی فضا بنانا چاہتی ہے، اگر یہ توہین توہین کا جھوٹا کھیل بند نہ ہوا تو ملک میں امن قائم کرنا ناممکن ہوجائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button