مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں

فوج میں چوروں کا راج، قیمتی اسلحہ غائب ہوگیا

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) فوج میں چوروں کے راج نے ذمہ داروں کو شدید پریشانی کا شکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی فوج میں چوروں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جس کے باعث اسلحے اور ساز و سامان کا غائب ہونا معمول کی بات بن گیا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں عراق میں امریکہ کے چوتھے فوجی کارواں پر حملہ

غاصب صیہونی فوج کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق (مقبوضہ فلسطین کے) مغربی شہر "اشدود” کی فائرنگ رینج میں 30 اسرائیلی فوجیوں کی ٹاور (Tavor TAR-21) نامی بندوقیں گم ہو گئی ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ کسی نے اشدود فائرنگ رینج میں غیرقانونی طور پر داخل ہو کر اسرائیلی فوجیوں کی یہ بندوقیں چرا لی ہوں! دوسری طرف صیہونی پولیس نے بھی اعلان کیا ہے کہ علاقے کے پولیس کمانڈر "رونین افنیئیل” نے موقع کا جائزہ لینے کے بعد اس حوالے سے ایک تحقیقاتی ٹیم کی ذمہ داری عائد کر دی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کا اسلحہ گم ہونے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں جبکہ فلسطینی شہریوں کے ساتھ جھڑپوں یا لبنان کے ساتھ ملحقہ محاذ پر اسرائیلی فوجیوں کے اسلحہ گم کر دینے کے واقعات وقتا فوقتا منظر عام پر آتے رہتے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ان واقعات کی 2 ہی وجوہات تصور کی جا سکتی ہیں؛ پہلی یہ کہ اسرائیلی فوجی خوف کے باعث اپنا اسلحہ چھوڑ کر فرار ہو جاتے ہیں جو مزاحمتی گروہوں کے ہاتھ لگ جاتا ہے جبکہ دوسری یہ کہ خود اسرائیلی فوجی اپنی کرپٹ کمانڈ کے ذریعے اپنا سرکاری اسلحہ بیچ ڈالتے ہیں جس کے بعد انجام پانے والی لمبی چوڑی تحقیقات کا بھی کچھ نتیجہ برآمد نہیں ہوتا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button