اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

بلوچستان، ایف سی نے کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 دہشتگرد ہلاک کردیے

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) بلوچستان میں ایف سی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ میں کالعدم لشکر جھنگوی کے 4 تکفیری وہابی دہشت گرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ گشت پر مامور اہلکاروں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) س جاری بیان میں بتایا گیا کہ بلوچستان کے ضلع آواران کے قریب گشت پر مامور اہلکاروں کا دہشت گردوں سے سامنا ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں داعش سے چھٹکارا پانے کیلئے طالبان بہترین آپشن ہیں، عمران خان

ترجمان کے مطابق ایف سی اہلکاروں اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے، جن سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے بعد ایف سی کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button