
اہم پاکستانی خبریں
وفاقی کابینہ نے جنرل باجوہ کو دوسری مدت کیلئے آرمی چیف بنانے کی منظوری
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیف آف آ رمی سٹاف جنرل قمر جا و ید با جوہ کی دوسری مدت کیلئے تقرری کی منظوری وفا قی کا بینہ سے بھی لے لی گئی ہے۔ یہ منظوری گزشتہ روزسرکولیشن کے ذ ریعے دی گئی ہے۔
زرائع کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع میں و فا قی کابینہ کی منظوری کے بعد یہ اب ملک کے سب سے بڑے انتظا می فورم کا اجتما عی فیصلہ بن گیا ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم اس تقرری کی منظوری دے چکے ہیں لیکن چونکہ سپریم کورٹ نے وفاقی حکومت کی تشریح یہ کی تھی کہ وفاقی حکومت کا مطلب وفا قی کا بینہ ہے اسلئےیہ تقا ضا پورا کیا گیا۔ذ رائع کے مطابق اب یہ سمری صدر مملکت کو جا ئے گی۔صد ر مملکت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر اس تقرری کی منظوری دیں گے۔