پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وفاقی حکومت متاثرین دیامر ڈیم کے ساتھ مذاکرات میں سنجیدگی دکھائے، کاظم میثم

دیامر متاثرین کے کئی مطالبات تو ایسے ہیں جن پر کام کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، دیامر کی انفراسٹریکچر، ڈرینج، سکول کالجز اور دیگر اداروں کی تعمیر تو حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، متاثرین ڈیم کی کمیٹی اصل مطالبات پر رہیں اور اتحاد و وحدت کو برقرار رکھیں

شیعہ نیوز: مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنماء اور قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم  نے کہا کہ وفاقی حکومت متاثرین دیامر ڈیم کے مطالبات کو سیریس لیں اور مذاکرات میں سنجیدگی دکھائیں، گلگت بلتستان میں کوئی نیا کھیل کھیلنے کا ارادہ تو واضح کردے ورنہ دیامر کے متاثرین کے مطالبات نئی اڑان والی وفاقی حکومت کی توان سے باہر نہیں۔

کاظم میثم نے مذید کہا کہ دیامر متاثرین کے کئی مطالبات تو ایسے ہیں جن پر کام کرنا فیڈریشن کی ذمہ داری ہے، دیامر کی انفراسٹریکچر، ڈرینج، سکول کالجز اور دیگر اداروں کی تعمیر تو حکومت کی ذمہ داری ہوتی ہے، متاثرین ڈیم کی کمیٹی اصل مطالبات پر رہیں اور اتحاد و وحدت کو برقرار رکھیں۔

یہ بھی پڑھیں: دیامر کے عوام کہیں تو ہم سکردو میں دھرنا دینے کو تیار ہیں، سید علی رضوی

قائد حزب اختلاف کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی حکومت وفاق پر دباو بڑھائیں، اپوزیشن اس سلسلے میں ساتھ دیں گے، مقتدر حلقوں سے کہنا چاہتا ہوں کہ وفاقی حکومت کو سہارا دیں تاکہ دیامر ڈیم کے مطالبات ماننے کی جرائت کرسکے، پورا گلگت بلتستان دیامر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،

کاظم میثم نی مذید کہا کہ حاجی گلبر خان اور پیپلز پارٹی و نون لیگ دیامر احتجاج کے سلسلے مشترکہ اعلامیہ جاری کرے تاکہ وفاقی حکومت تک واضح پیغام جائے، متحدہ اپوزیشن دیامر ایشو کے حل کے لیے صوبائی حکومت کی پشت پر کھڑی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button