فرضی دشمن کی شبیہ سازی، یمنی مسلح افواج کی بحری اور بری مشقیں
شیعہ نیوز: یمن کی بحری اور بری فوج نے فلسطینی اور لبنانی قوم کی حمایت میں آپریشن طوفان الاقصیٰ کے آغاز کے ایک سال بعد فتح موعود اور مقدس جہاد کے حوالے سے یمن کے مغربی ساحل پر جنگی مشق کا انعقاد کیا۔
یمنی مسلح افواج نے مشقوں کی تصاویر شائع کرتے ہوئے اعلان کیا کہ انہوں نے آج سمندر اور خشکی پر "لیسوعوا وجوھکم” کے عنوان سے جنگی مشق کا انعقاد کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایرانی پولیس کی کارروائی، تفتان واقعے میں ملوث متعدد دہشت گرد ہلاک
اس مشق میں، یمنی مسلح افواج نے دشمن کے بحری جہازوں کی simulation of confrontation کے ساتھ یمن پر فرضی حملوں کا مقابلہ کرنے اور اسے پسپا کرنے کی مشق کی۔
یمن کے فوجی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، اس مشق میں یمنی بری اور بحری افواج نے دشمن کے خلاف دفاعی اور جارحانہ حکمت عملی کی مشق کرتے ہوئے ساحل اور شہروں پر دشمن کی افواج کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے simulation of confrontation (فرضی دشمن کی شبیہ سازی) بھی کی۔