شام، ترکی اور امریکہ کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے درمیان شدید لڑائی
شیعہ نیوز: شام کے شہر حلب میں امریکہ حمایت یافتہ قسد ملیشیا اور ترکی کے حامی تکفیریوں کے درمیان شدید لڑائی جاری ہیں۔
اسپوٹنک نے کہا ہے کہ شام میں امریکہ اور ترکی کے حمایت یافتہ عناصر کے درمیان جھڑپیں شدت اختیار کررہی ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکی حمایت یافتہ ملیشیا قسد نے ترکی کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کا حلب کے مضافاتی علاقے میں حملہ ناکام بنا دیا ہے۔ قسد نے حلب کے جنوب میں واقع دیہاتوں پر ہونے والے اس حملے میں کئی دہشت گردوں کو ہلاک اور زخمی کر کے پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں : مذاکراتی ٹیم کے بعض ارکان حماس کے دھوکے میں آرہے ہیں، نیتن یاہو
علاوہ ازین قسد نے حلب کے جنوب مشرقی علاقے "منبج” کے قریب ایک اور حملے کو ناکام بناتے ہوئے دہشت گردوں کے ہتھیار تباہ کر دیے اور متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ علاقے میں جھڑپیں تاحال جاری ہیں۔
ترک فوج نے بھی "تشرین ڈیم” اور دیگر متنازعہ علاقوں پر بھاری توپ خانے اور ڈرون طیاروں سے حملے کیے ہیں جس سے ڈیم کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
علاوہ ازیں، اسپوٹنک نے رپورٹ کیا کہ ترکی فوج اور اس کے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے شمال مغربی الحسکہ کے علاقے "ابو راسین” میں قسد کے ٹھکانوں کو راکٹ اور توپ خانے سے نشانہ بنایا۔ ان حملوں میں جانی اور مالی نقصانات کی تفصیلات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہیں۔