دنیا

پندرہ ہزار روسی فوجیوں کے مارے جانے کا دعوی

شیعہ نیوز:رانس پریس کے مطابق برطانیہ کی خفیہ ایجنسی MI-6 کے سربراہ ریچرڈ مور نے دعوا کیا ہے کہ یوکرین جنگ میں روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک ہوئے ہیں جو روسی صدر ولادیمیر پوتن کے لئے بہت بڑا نقصان ہے، وہ سمجھ رہے تھے کہ اس جنگ میں بغیر کسی نقصان کے ان کے اہداف بہت جلد پورے ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بقول ان کے یوکرین جنگ میں روسی فوج کا جو جانی نقصان اب تک ہو چکا ہے اتنا نقصان اسّی کے عشرے میں افغانستان میں روسی فوج کو دس سال میں نہیں پہنچا تھا۔

امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے سربراہ نے بھی یوکرین جنگ میں روسی فوج کے جانی نقصان کے بارے میں اسی طرح کی بات کی ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ اس جنگ میں روس کے پندرہ ہزار فوجی ہلاک اور پینتالیس ہزار کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔

یہ ایسی حالت میں ہے کہ ماسکو کا کہنا ہے کہ گزشتہ پچیس مارچ تک یوکرین جنگ میں اس کے ایک ہزار تین سو فوجی مارے گئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button