دنیا

ایران-امریکہ مذاکرات کا پانچواں دور تعمیری ثابت ہوا، امریکی اہلکار

شیعہ نیوز: امریکی اعلی اہلکار نے روم میں ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات میں مثبت پیشرفت کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، ایران اور امریکہ کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا پانچواں دور اٹلی کے دارالحکومت روم میں ہوا۔

امریکی حکومت کے ایک اعلی عہدیدار نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ حالیہ مذاکرات تعمیری ثابت ہوئے ہیں اور فریقین کے درمیان کچھ پیشرفت ہوئی ہے، تاہم ابھی مزید کام باقی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : موجودہ متنازعہ نصاب تعلیم کو ملت جعفریہ اور محبان اہل بیت اہل سنت نے متفقہ طور پر مسترد کیا ہے،علامہ مقصودڈومکی

روم میں موجود ایک اعلی امریکی عہدیدار نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر الجزیرہ کو بتایا کہ پانچویں دور کے مذاکرات تعمیری رہے اور ہم نے مزید پیشرفت کی ہے، تاہم ابھی بھی کچھ معاملات باقی ہیں جن پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن اور تہران نے جلد دوبارہ ملاقات پر اتفاق کیا ہے۔ ہم اپنے عمانی شراکت داروں کے مسلسل تعاون پر ان کے شکر گزار ہیں۔

امریکی عہدیدار نے دعوی کیا کہ مذاکرات جزوی طور پر براہ راست بھی ہوئے تاہم جس کی ایرانی حکام نے تردید کی ہے۔

روم میں مذاکرات میں ایرانی وفد کی سربراہی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی ویٹکاف کی قیادت میں مذاکرات میں شریک ہوا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button