مشرق وسطی

ایران و سعودی عرب کے مابین مذاکرات کا پانچواں دور

شیعہ نیوز ( پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) عراق میں ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ بغداد کی میزبانی میں ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کا پانچواں دور جلد شروع ہو گا۔

عراق میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ایرج مسجدی نے لبنان کے ٹیلی ویژن چینل العہد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب تک ایران اور سعودی عرب کے مابین بغداد کی میزبانی میں مذاکرات کے 4 دور ہوئے جبکہ مذاکرات کا پانچواں دور جلد شروع ہو گا۔

ایران کے سفیر نے ایران اور سعودی عرب کے مابین پائی جانے والی کیپیسٹی کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ علاقائی ممالک امریکہ کی ڈکٹیشن کے بغیر اپنے مسائل حل کر سکتے ہیں۔

ایرج مسجدی نے عراق کی صورتحال کے بارے میں کہا کہ ایران عراق کی سیاسی جماعتوں کے مابین سمجصوتے کا خیر مقدم کرے گا۔ انہوں نے عراق سے کردستان علاقے کی علیحدگی کے حوالے سے ریفرنڈم کرانے کے موضوع پر کہا کہ ایران عراق کی تقسیم کا مخالف ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button