اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ، 5 دہشتگرد ہلاک، 4 فوجی جوان شہید

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں

شیعہ نیوز: صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقے جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز اور فتنہ خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران 5 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 فوجی جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے کراما میں سکیورٹی فورسز اور خوارج کے درمیان جھڑپ کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نیتجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

یہ بھی پڑھیں: دفاعی شعبے میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی ہم آہنگی پائی جاتی، بریگيڈیئر جنرل حجت اللہ قریشی

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران 4 سکیورٹی اہلکار شہید بھی ہوئے، شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار تائب شاہ، لانس نائیک گلاب زمان، لانس نائیک مزمل محمود اور لانس نائیک حبیب اللہ شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستان کی سکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پُرعزم ہیں اور پاک وطن کے دفاع کی اس جنگ میں انشااللہ پاک فوج فتحیابی حاصل کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button