اہم پاکستانی خبریں

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کیخلاف دائر درخواست واپس

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ)چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہوا، ڈر گئے ہیں؟یاد رہے کہ وکیل میاں عزیز الدین کاکا خیل نے آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع عمران خان نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر کی ہے۔

زرائع کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں تین سالہ توسیع کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست واپس لے لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق درخواست کی سماعت چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد سیٹھ اور جسٹس محمد نعیم نے کی، چیف جسٹس نے درخواست واپس لینے کی استدعا پر وکیل سے استفسار کیا کہ کیا ہوا، ڈر گئے ہیں؟ یاد رہے کہ وکیل میاں عزیز الدین کاکا خیل نے آرمی چیف کی توسیع کو چیلنج کیا تھا، درخواست میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع عمران خان نے غیر قانونی اور غیر آئینی طور پر کی ہے۔

وکیل سید عزیز الدین کاکا خیل ایسی درخواستیں دائر کرنے کے لیے کافی مشہور ہیں، صحافی مطیع اللہ جان نے بتایا کہ اس درخواست میں صدر پاکستان اور ان کے پرنسپل سیکرٹری، وزیراعظم عمران خان، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سیکرٹری دفاع کو فریق بنایا گیا تھا۔ یہ درخواست سات صفحات پر مشتمل تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ آرمی چیف کی توسیع اقربا پروری کے زمرے میں آتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button