
مشرق وسطیہفتہ کی اہم خبریں
رہبر انقلاب اسلامی کی طرف سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لیے مالی امداد
شیعہ نیوز: رہبر انقلاب اسلامی نے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی کے لیے 2 ارب تومان مختص کیے ہیں۔ دیت سے متعلق امور کے ادارے کی جانب سے ضرورت مند قیدیوں کی رہائی میں مدد کے لیے منعقد ہونے والے سینتیسویں "گلریزان فیسٹول” کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے اس نیک کام میں 2 ارب تومان کی مدد کی ہے۔
واضح رہے کہ گلریزان فیسٹول ہر سال ماہ مبارک رمضان میں دیت نہ دے پانے والے ضرورت مند قیدیوں کی مدد سے متعلق امور کے عوامی ادارے کی جانب سے تہران اور ملک کے دیگر شہروں میں منعقد ہوتا ہے۔ اس فیسٹیول میں سرکاری عہدہ داران اور فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والے لوگ شرکت کرتے ہیں۔