
اسلام آباد، شیعہ کافر کے نعرے لگانے پرعبدالرحمٰن معاویہ کےخلاف ایف آئی آر
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اسلام آباد کے غیور مومنین نے شیعہ کافر کے نعرے لگانے والے عبدالرحمن معاویہ اور حافظ عبدالرشید کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دائر کردی، پولیس کی جانب سے جلد کاروائی کی یقین دہانی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ملک دشمن کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ریلی نکالی گئی جس میں فرقہ وارانہ تقریروں کے ساتھ شیعہ کافر کے نعرے بھی لگائے گئے۔
اس ریلی کے بعد اسلام آباد کے غیور مومنین کی جانب سے کالعدم سپاہ صحابہ اسلام آباد کے ضلعی جنرل سیکرٹری عبدالرحمن معاویہ اور حافظ عبدالرشید کے خلاف نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی، کافر کافر شیعہ کافر کے نعروں ،توہین مذہب اور کالعدم جماعت ہوتے ہوئے نام بدل کر ریلی نکالنے کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں 298 Aاور 7ATA کے تحت FIR درج کئے جانے کے لئے درخواست دے دی گئی۔
یہ خبر بھی پڑھیں گرفتاری کے بعدعلامہ شہنشاہ نقوی سےکیسا سلوک کیا گیا؟ علامہ شہنشاہ نقوی کااہم پیغام سامنے آگیا
درخواست مین موقف اختیار کیا گیا کہ 12 ستمبر2021 کو کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے ’’سنی ایکشن کمیٹی‘‘ کے جعلی نام سےنکالی جانے والی ریلی جس میں تمام جھنڈے کالعدم سپاہ صحابہ کے تھے میں شیعہ مذہب کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کی گئیں، شیعہ کافر کے نعرے لگائے گئے اور فرقہ واریت اور دہشتگردی پر مبنی الفاظ کا استعمال کیا گیا جس سے فرقہ وارانہ قتل عام کو ہوا دی جاسکے۔

درخواست میں کہا گیا کہ یہ ریلی اس وقت نکالی گئی جب ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے معروف شیعہ عالم دین علامہ شہنشاہ نقوی کی تقریر پر پابندی عائد کی گئی ہے جبکہ یہ ریلی ان لوگوں کی جانب سے نکالی گئی ہے جو ماضی میں شیعہ قتل عام میں ملوث ہیں۔ اور اس ریلی کے بھی وہی نتائج سامنے آسکتے ہیں۔
ایف آئی آر کی درخواست دائر کرنے کے بعد مومنین نے ایس ایس پی آپریشن اسلام آباد سید مصطفیٰ تنویر سے ملاقات کرکے درخواست کے اوپر جلد از جلد کارروائی کرنے پر زور دیا، ایس ایس پی آپریشن نے یقین دہانی کروائی ہے کہ جلد درخواست پر علمدار ہوگا۔
درخواست گزار مونمنین کا کہنا ہے کہ امیدہے پولیس انتظامیہ اپنی ذمہ داری پوری کرے گی ،اگر تکفیری کالعدم جماعت کے خلاف FIR نہ درج کی گئی تو عدلیہ سمیت احتجاج کا راستہ بھی اختیار کیا جاسکتا ہے۔