پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

گستاخ امام مہدی بدنام زمانہ دہشتگرد اورنگزیب فاروقی پر ایف آئی آر

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) سعودی نواز دہشت گرد تنظیم کالعدم سپاہ صحابہ کے سرغنہ اور ہزاروں شیعہ سنی مسلمانوں کے قاتل اور امام مہدیؑ کے گستاخ اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم سپاہ صحابہ کےسرغنہ اور شیعہ سنی مسلمانوں سمیت سکیورٹی فورسز اور پاک فوج کے جوانوں کے قاتل اورنگزیب فاروقی کے خلاف کراچی کے تھانہ شاہ لطیف میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنگزیب فاروقی کے خلاف مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے ، پولیس نے موقف اختیار کیا ہےکہ اورنگزیب فاروقی کا شیڈول فور کی فہرست میں شامل ہے اور وہ بغیر اطلاع کے شہر سے باہرجانے کی اجازت نہیں رکھتے۔ اس کے باوجود وہ پولیس کو اطلاع دیئے بغیر پنجاب کے دورہ پر روانہ ہو گئے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں کراچی، ناظم آباد مجلس عزا پر حملے اور 4 عزاداروں کے قاتل لشکر جھنگوی کے دہشتگرد رہا

واضح رہے کہ اورنگزیب فاروقی کے خلاف درج ایف آئی آر میں انسداد دہشتگردی کی دفعہ بھی شامل کی گئی ہے، اورنگزیب فاروقی ایک کالعدم جماعت کا سرغنہ ہونے کے باجود ملک بھر میں آزادنہ نقل وحرکت کرتا رہتا ہے۔

اورنگزیب فاروقی جہاں ہزاروں بےگناہوں کے قتل عام میں ملوث ہے وہیں یہ سفاک دہشت گردملک بھرمیں شیعہ سنی منافرت کو ہوا دینےاور فرقہ وارانہ منافرت پھیلانے میں مصروف عمل ہے۔

حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیے کہ وہ اس خطرناک دہشت گرد کو فوری گرفتار کرکے اس کا قانونی ٹرائل کریں اور ایک جے آئی ٹی تشکیل دے کر ملک بھرمیں ہونے والے فرقہ وارانہ قتل عام کی تحقیقات کا آغاز کریں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button