ٹیم شہید خرم ذکی نے دہشتگرد اورنگزیب فاروقی کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست جمع کروادی
شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) کراچی کے بہادر آباد تھانہ میں ٹیم شہید خرم ذکی کی جانب سے مولا علیؑ کی شان اقدس میں گستاخی کرنے والے ملعون زاہد سعید اور دہشتگرد اورنگزیب فاروقی سمیت 10 مولویوں کے خلاف ایف آئی آر کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم شہید خرم زکی نے ایک ہفتے کی مسلسل کاوشوں کے بعد کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے گلیکسی ہوٹل کراچی میں ہونے والی کانفرنس (جس میں مولا علیؑ کی شان اقدس میں گستاخی، شیعہ مذہب و مقدسات کی توہین اور شیعہ اذان میں اعلان ولایت مولا علیؑ کو دہشتگردی کہا گیا)کے خلاف بہادرآباد تھانے میں ایف آئی آر کے لیے درخواست جمع کروا کر رسیونگ حاصل کرلی ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں کالعدم سپاہ صحابہ سے تعلقات، ڈی پی او جھنگ کے تباد لے کا فیصلہ
درخواست میں مؤقف اختیا کیا گیا ہےکہ کالعدم سپاہ صحابہ کے دہشتگرد رہنما اورنگزیب فاروقی کی صدارت میں ہونے والی ’’ دفاع صحابہ کانفرنس‘‘ جس کا اصل مقصد فرقہ واریت اور بدامنی پھیلانا تھا میں شیعہ عقائد کی توہین کی گئی، شیعہ مذہب کے خلاف غلیظ اور اہانت آمیز زبان استعمال کی گئی، شیعہ جلوسوں اور عزاداری کے خلاف بات کی گئی اور اذان میں ولایت مولا علیؑ کی گواہی کو دہشتگردی کہا گیا۔ ان باتوں سے پاکستان میں بسنے والے کروڑوں اہل تشیع کے مذہبی جذبات مجروح ہوئے ہیں اور ان میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لہٰذا ان کے خلاف 295-A, 298-A, 7-ATA اور 34PPCکے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔
ٹیم خرم ذکی کا کہنا ہے کہ انشاءاللہ ان فتنہ پرور اور فرقہ واریت پھیلانے والے مولویوں کے خلاف ایف آئی آر کٹنے تک دیگر قانونی کاروائی انجام دی جائے گی۔
واضح رہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان میں امریکی، بھارتی اور سعودی ایما پر فرقہ وارانہ ماحول پیدا کرنا چاہتی ہے تاکہ پاکستان میںبد امنی پھیلا کر سی پیک کو نقصان پہنچایا جاسکے اور ملک کو دوبارہ دہشتگردی کی لعنت کی طرف دھکیلا جاسکے۔