اہم پاکستانی خبریںپاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

ایف سی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج , کوئٹہ میں احتجاجی دھرنا ختم

شیعہ نیوز: کمسن بچوں سےمبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ایف سی اہلکار کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر ہزارہ ٹاؤن کے مکینوں کی جانب سے بروری پولیس اسٹیشن کے سامنے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔ احتجاجی دھرنے کی قیادت کرنے والے شیعہ علماء کونسل کے رہنماء علامہ محمد آصف حسینی، قبائلی رہنماء سردار زادہ محمد حیدر عباس اور سماجی کارکن جلیلہ حیدر نے دھرنے کے اختتام کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس موقع پر کہا کہ ایف آئی آر ہر پاکستانی کا بنیادی حق ہے۔ ہمیں اس حق سے محروم کرنے کی کوشش کی گئی۔ قانون سب کیلئے برابر ہونی چاہئے۔ کسی بھی شخص کو خواہ وہ ایف سی اہلکار ہی کیوں نہ ہو، قانون سے استثنیٰ حاصل نہیں ہے۔

واضح رہے کہ ایف سی حکام کی جانب سے کم سن بچوں سے مبینہ بدکاری کی کوشش کیخلاف ایف آئی آر درج نہ ہونے پر ہزارہ ٹاؤن کے عوام نے احتجاج کر راستہ اپنا لیاتھا۔ کوئٹہ میں واقع بروری تھانے کے باہر عوام کی جانب سے احتجاجی دھرنے کا آغاز کر دیا تھا۔ مظاہرین کا کہناتھا کہ ایف سی اہلکاروں نے ہزارہ ٹاؤن میں ایک نوجوان لڑکے کو اپنے ہوس کا شکار بنانے کی کوشش کی۔ جسے عوام نے پکڑا اور ایف سی اہلکار کو پولیس کے حوالے کر دیاتھا۔ تاہم پولیس حکام نے ایف سی اہلکار پر ایف آئی آر کے بجائے اسے رہا اور درخواست گزار کو گرفتار کر لیاتھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ اسی ہفتے ہزارہ ٹاؤن میں پیش آنے والا دوسرا واقعہ ہے جس میں ایف سی اہلکاروں نے جنسی زیادتی کی کوشش کی ہے۔

اس سے قبل محرم الحرام کی سکیورٹی پر مامور ایک ایف سی اہلکار نے نو سالہ کمسن بچی کیساتھ بھی زیادتی کی کوشش کی تھی، جسے محرم الحرام کی ڈیوٹی پر مامور رضاکاروں نے روکا تھا اور احتجاج کیا تھا۔ جس پر ایف سی کے افسران نے مذکورہ ایف سی اہلکار کی ڈیوٹی تبدیل کی تھی۔ مظاہرین کا مطالبہ تھاکہ مذکورہ ایف سی اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آر درج کرکے قانونی کارروائی کی جائے۔ مظاہرین کا یہ بھی کہنا تھا کہ پولیس پر ایف سی کے محکمہ کی جانب سے دباؤ ہے۔ جس کے باعث پولیس اپنے فرائض انجام نہیں دے رہی تھی اور قانون نافذ کرنے والے دونوں محکمے معاملے کو دبانے کی کوشش کر رہےتھے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button