تحریک جعفریہ سے تعلق اور 14 ستارے کتاب ساتھ رکھنے پر ایک مومن سید پر ایف آئی آر درج
پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں مخبری ہوئی کے چک نمبر 5 شمالی سرگودھاخوشاب روڈ بس اسٹاپ پر ایک شخص موجود ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے
شیعہ نیوز: پنجاب پولیس شیعہ دشمنی سے باز نا آئی، ریاست کے ادارےنفرتوں اور دہشت کے بازار گرم رکھے ہوئے ہیں، سرگودھا میں ایک شیعہ عزادارسید ممتاز حسین ولد سید فیض محمد کے خلاف انتہائی بھونڈے انداز میں ایف آئی آر کا اندراج، جرم فقط شیعہ اثناعشری ہونا، تحریک جعفریہ کا رکن ہونا اور ساتھ بیگ میں کتاب چودہ ستارے، اور تنظیمی مذہبی اسٹیکرز رکھنا بتایا گیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ضلع سرگودھا کے غریب مومن سید ممتاز حسین پر یہ مقدمہ CTD کی جانب سے تھانہ سرگودھا ریجن میں درج کیا گیا ہے ۔ پولیس نے موقف اختیار کیا ہے کہ ہمیں مخبری ہوئی کے چک نمبر 5 شمالی سرگودھاخوشاب روڈ بس اسٹاپ پر ایک شخص موجود ہے جس کا تعلق کالعدم تنظیم تحریک جعفریہ پاکستان سے ہے اور اس کے کاندھے پر سیاہ بیگ بھی موجود ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وہ کسی مذموم سرگرمی کا ارادہ رکھتا ہے۔بعد ازاں ملزم ہمیں اپنی جانب بڑھتا دیکھ کر شمال کی جانب بھاگ پڑاجس کا تعقب کرکے تھوڑے فاصلے پر قابو کرلیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد انتظامیہ کا تعصب، چہلم امام حسینؑ کے جلوس کے خلاف 7 ایف آئی آرزکا اندراج
قارئین آپ مقدمے کے مندرجات پڑھیں اور کف افسوس ملیں اس ملک میں جاری ظلم و ستم پر – تحریک جعفریہ سے تعلق اور چودہ ستارے کتاب رکھنے پر دہشت گردی کی دفعات کے تحت اگست کی 18 تاریخ کو مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پنجاب کی متعصب حکومت اور اس کے قانون نافذ کرنے والے ادارے ہمارے وطن کو نفرت کی کس آگ میں جھونک رہے ہیں۔
ممتاز حسین ولد فیض محمد کا بنیادی آبائی تعلق تحصیل کروڑ لعل عیسن ضلع ڈیرہ غازی خان سے بتایا گیا ہے ، شیعہ علماء کونسل کی اعلیٰ قیادت کو اس ظلم و ناانصافی پر بھرپور صدائے احتجاج بلند کرنے کی ضرورت ہے ۔