
پنجاب میں عزاداروں کے خلاف ایف آئی آر کا اندراج شروع
شیعہ نیوز (پاکستانی خبر رساں ادار ہ )محرم الحرام شروع ہوتے ہی ضلع راولپنڈی میں پولیس انتظامیہ کے ذریعے عزداروں کو ڈرانے دھمکانے کاسلسلے شروع، تین دن میں مختلف تھانوں کی حدود میں عزاداری کرنے مجلس، جلوس نکالنے پر متعدد ایف آئی آر درج اور مومنین کو گھروں پر چھاپے مجرموں کی طرح ہتھکڑیاں لگاکر گرفتار کیا جارہا ہے۔
تفصیلات کےت مطابق محرم کی چاند رات کو پچھلے کئی سالوں سے چوہدری محسن رضا شہید کے گھر بمقام دھمیال کیمپ سے نکلنے والا روائتی جلوس کو غیر قانونی کہہ کر بانیان کے خلاف ایف آئی آر درج کردی گئی اور اب گرفتار کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔یکم محرم کو ڈھوک کشمیریاں میں سالانہ ماتم داری کے پروگرام پر پچھلے سال بھی بے بنیاد ایف آئی آر درج کی گئی اور اس سال بھی بانی ماتم داری راجہ حمید حسنین پر ایف آئی آر درج کرکے دو محرم کی صبح گھر سے ہتھکڑیاں لگا کر گرفتار کر لیا گیا۔دو محرم الحرام کو خان آباد واہ کینٹ میں بانی جلوس و مجلس سید ناظر حسین شاہ کو ایف آئی آر درج کرکے گرفتار کر لیا گیا،تھانہ وارث خان راولپنڈی کے علاقے میں نگر ھاؤس میں منعقدہ مجالس جو کئی سالوں سے ہورہی ہیں کو بند کروا دیا گیا اور نگر ہاؤس کے مینیجر کو گرفتار کر لیا گیا جن کو رات گئے عزاداری کونسل کی مداخلت پر رھا کردیا گیا لیکن اطلاعات یہ ہیں کہ نگر ہاؤس میں مجالس عزا کو روکا جا رہاہے،بانیانِ مجالسِ و جلوس کو زبردستی تھانوں میں بلاکر پولیس اپنی مرضی کے بیانِ حلفی دستخط کروا رہی ہے اور زدوکوب کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔