اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پاراچنار جانیوالے آئل ٹینکروں پر بگن میں فائرنگ، ٹینکر ڈرائیور اور سکیورٹی فورسز اہلکار محفوط رہے

گن کے تکفیری دہشتگردوں کی اس تازہ کاروائی کی بعد سکیوارٹی اداروں کی جانب سے اس علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گیا، جس علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا

شیعہ نیوز: آج ایک بار پھر لوئر کرم کے علاقے بگن کے مقام پر تکفیری دہشتگردوں کی جانب سے پاراچنار تک پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے سرکاری قافلے پر سکیورٹی فورسز کی موجودگی میں فائرنگ، فائرنگ کا یہ واقعہ بگن ٹالو گنج کے علاقے میں پیش آیا جہاں پانچ آئل ٹینکروں پر سیدھی فائرنگ کی گئی البتہ ٹینکر ڈرائیورز اور سکیورٹی اہلکار اس حملے میں محفوظ رہے۔

بگن کے تکفیری دہشتگردوں کی اس تازہ کاروائی کی بعد سکیوارٹی اداروں کی جانب سے اس علاقے میں تکفیری دہشتگردوں کے خلاف کیے جانے والے ٹارگیٹڈ آپریشن پر بھی سوالیہ نشان اٹھ گیا، جس علاقے کو تکفیری دہشتگردوں سے پاک کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا آج اسی علاقے میں پاراچنار  کے لیے پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والے سرکاری قافلے پر سیدھی فائرنگ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاراچنار کوئی شیعہ سنی مسئلہ نہیں بلکہ منظم دہشتگردی ہے، سید احمد اقبال رضوی

بگن کے تکفیری دہشتگردوں کی فائرنگ کے بعد پیٹرولیم مصنوعات لے جانے والا سرکاری قافلہ با حفاظت علی زئی پہنچ گیا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، حملے کے وقت سکیورٹی اداروں کی گاڑیاں قافلے کی حفاظت پر معمور تھیں، تما سکیورٹی اہلکار بھی محفوظ رہے۔

خدشہ ہے کہ بگن کے اس علاقے میں ابھی بھی بڑی تعداد میں تکفیری دہشتگرد گروہ منظم طور پر موجود ہیں جو بلا خوف و خطر آئے روز پاراچنار جانے والے قافلوں پر کامیابی سے مختلف دہشتگردانہ کاروائیاں انجام دیتے ہیں اور پھر اپنی محفوظ کمین گاہوں میں چلے جاتے ہیں، جبکہ سکیورٹی ادارے ان دہشتگردوں کو وکنے اور ٹل تا پاراچنار روڈ کو مکمل طور پر محفوظ بنانے میں ناکام نظر آ رہے ہیں۔ لہذا بگن سمیت، اوچت، مندوری اور صدہ میں بھی ان منظم تکفیری دہشتگرد گروہوں کے خلاف حقیقی معنوں میں آہنی ہاتھوں سے نمٹنے اور اس علاقے کو دہشتگردی سے مکمل طور پر پاک کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button