پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں
پاراچنار کے اہل تشیع مسافروں پر فائرنگ، درجنوں شہید و زخمی
فائرنگ کے بعد مومنین کے جنازے سڑک پر پڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے کچھ مسافر مومنین کو یرغمال بھی بنایا ہوا ہے
شیعہ نیوز: ابتدائی اطلاعات کے مطابق لوئر کرم کے علاقے بگن اوچت مندوری میں پاراچنار سے پشاور جانے والے اہل تشیع کے بس کانوائے پر تکفیری دھشتگردوں کا بڑا حملہ، فائرنگ کر کے کم از کم 31 مومنین شہید اور درجنوں کو زخمی کر دیا۔ شہداء اور زخمیوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
فائرنگ کے بعد مومنین کے جنازے سڑک پر پڑے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں، اطلاعات کے مطابق تکفیری دھشتگردوں نے کچھ مسافر مومنین کو یرغمال بھی بنایا ہوا ہے۔ جبکہ علاقے کی مساجد سے جہاد اور مال غنیمت لوٹنے کے اعلانات جاری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: یونیفل پر صہیونی فوج کا حملہ، امن دستوں کی واپسی کے امکانات بڑھ گئے
دن دیھاڑے تکفیری دھشتگردوں کا نہتے مسافر مومنین پر اتنا بڑا حملہ ریاست اور سکیورٹی اداروں کی ناکامی و نااہلی کا واضح ثبوت ہے۔
مزید تازہ ترین اطلاعات کے لیے قارئین انتظار فرمائیں۔