دنیا

آئرلینڈ میں پہلی بار فلسطینی سفیر کی تقرری

شیعہ نیوز: آئرلینڈ نے پہلی مرتبہ فلسطینی سفیر کی تقرری کی منظوری دے دی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق آئرلینڈ کے سینیئر وزراء نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جیلان وہبہ عبدالمجید آئرلینڈ میں فلسطین کی سفیر ہوں گی اور وہ اپنے ہیڈ آف مشن کے طور پر موجودہ عہدے سے سبکدوش ہو جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں : اقوام متحدہ کا ’انروا‘ کا سقوط روکنے کےلیے موثر اقدامات پر زور

اس سے قبل آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں فلسطینی مشن کو سفارت خانے کا درجہ دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ آئرلینڈ نے رواں سال کے شروع میں فلسطینی ریاست کو باضابطہ تسلیم کر لیا تھا جس کے بعد آئرلینڈ اور فلسطین کے درمیان باضابطہ طور سے سفارتی تعلقات ستمبر میں قائم ہوئے۔

قابل ذکر ہے کہ آئرلینڈ کے علاوہ دو مزید یورپی ممالک اسپین اور ناروے بھی فلسطینی ریاست کو تسلیم کرچکے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button