
عراقی مقاومت کیجانب سے پہلی مرتبہ "اقصیٰ1” میزائل کا استعمال
شیعہ نیوز: عراق کی اسلامی مقاومت نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے پہلی بار امریکی اڈے کو نشانہ بنانے کے لئے "اقصیٰ1” میزائل استعمال کیا ہے۔ عراقی میڈیا اور شام کے مقامی ذرائع نے آج صبح عراق اور شام میں 3 امریکی اڈوں پر 5 حملوں کی خبر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، آج صبح اربیل ائیر پورٹ کے قریب "حریر” امریکی فوجی اڈے پر 3 خودکش ڈرونز سے حملہ کیا گیا۔ تاہم ان ڈرونز سے زمیں کی جانب پھینکا جانے والا بارودی مواد اپنے ہدف پر پہنچنے سے پہلے ہی پھٹ گیا، جس کی وجہ سے فی الحال کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں۔ قبل ازیں صوبہ الانبار میں "عین الاسد” امریکی اڈے کو میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ المیادین کی رپورٹ کے مطابق، مقاومت اسلامی نے عراق و شام میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کے لئے اقصیٰ1 میزائل استعمال کیا ہے۔ اس حوالے سے عراقی مقاومت نے بتایا کہ اس میزائل کو غزہ میں امریکہ سربراہی میں صیہونی جارحیت کے جواب میں داغنا پڑا۔