دنیا

شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائی میں پانچ اسرائیلی فوجی اور افسر ہلاک

شیعہ نیوز: قابض اسرائیلی ذرائع کے مطابق شمالی غزہ کی پٹی میں دو الگ الگ واقعات میں پانچ اسرائیلی فوجی اور افسران ہلاک ہو گئے۔

قابض اسرائیلی فوج کے ترجمان نے پیر کی شام ایک بیان میں تصدیق کی کہ اسرائیلی افسر میجر اتیمر فریڈمین، کمانڈو گروپ کا کمانڈر شمالی غزہ کی پٹی میں لڑائیوں میں مارا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : نیپال کے دارالحکومت کاٹھمنڈو میں غزہ اور لبنان کی حمایت میں مظاہرے

بیان کے مطابق شمالی غزہ میں آر پی جی گولے کی زد میں آنے کے نتیجے میں چار اسرائیلی فوجی ہلاک ہو گئے جبکہ پانچواں شدید زخمی ہو گیا۔

القسام بریگیڈز نے شمالی غزہ کی پٹی میں جبالیہ کیمپ کے مغرب میں واقع الصفاوی کے علاقے میں صہیونی "مرکاوہ 4” ٹینک کو "ٹنڈوم” گولے سے نشانہ بنایا۔

قابض اسرائیلی فوج کے ریڈیو نے بتایا کہ گذشتہ اکتوبر کے دوران 87 اسرائیلی ہلاک ہوئے جن میں 64 افسران، سپاہی، سکیورٹی اہلکار اور 23 آباد کار شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button