کوفہ میں امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل کے پرچم نذر آتش کر ڈالے
شیعہ نیوز: کوفہ شہر میں عراقی مظاہرین نے فلسطین اور لبنان کے جھنڈے لہراتے ہوئے عالمی شیطانی ٹرائیکا امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے جھنڈوں کو نذر آتش کیا۔
المیادین نے بتایا ہے کہ عراقی عوام نے کوفہ شہر میں نماز جمعہ کے بعد لبنان اور فلسطین کے جھنڈے لہراتے ہوئے ان دونوں ممالک کے عوام اور مزاحمت کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔
یہ بھی پڑھیں : حزب اللہ کے ہاتھوں گولانی بریگیڈ کی ہلاکتیں غیر معمولی ہے، صہیونی میڈیا
عراقی مظاہرین نے امریکہ، برطانیہ ور صیہونی حکومت کے جھنڈوں کو نذر آتش کیا اور غاصب حکومت کی غزہ اور لبنان کے مظلوم عوام کے خلاف جاری جارحیت اور امریکہ اور مغرب کی جانب سے اس قاتل حکومت کی حمایت کی بھرپور مذمت کی۔
یہ احتجاجی مظاہرہ عراق کی صدر تحریک کے سربراہ مقتدی صدر کی عوامی کال پر کیا گیا۔
انہوں نے ملک کے عوام سے کہا تھا کہ وہ امریکہ، برطانیہ اور صیہونی حکومت کے پرچم نذر آتش کر کے غزہ اور لبنان کے عوام اور مزاحمت سے یکجہتی اور حمایت کا اظہار کریں۔