دنیا

برطانیہ میں خوراک کی قیمت میں 63 فیصد اضافہ، قیمتوں میں مزید اضافے کا خدشہ

شیعہ نیوز:ڈیلی میل کے ایک مضمون میں بتایا گیا ہے کہ بحیرہ اسود سے یوکرین کے اناج کی برآمدات معطل ہوجانے کے بعد برطانوی عوام کو آٹا، روٹی، نوڈلس اور مختلف قسم کے غلہ جات کے لئے اور بھی زیادہ رقم صرف کرنا پڑے گی جب کہ مہنگائی کے باعث برطانوی عوام کو اب بھی شدید مالی دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق صورتحال کے شدت اختیار کرنے کی وجہ روسی جہازوں پر ڈرون حملہ ہے جس کے بعد ماسکو نے یوکرین کے ساتھ اناج کی برآمدات کے معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان کردیا تھا۔

ڈیلی میل کے مطابق اس وقت پورے یورپ کو گیہوں، آٹے اور اناج کی مہنگائی کا سامنا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ برطانیہ میں غذائی اشیا کی قیمتوں میں ترسٹھ فیصد تک اضافہ ہوگیا ہے۔ ڈیلی میل کے مطابق، جولائی دو ہزار بائیس میں روس اور یوکرین نےایک معاہدے پر دستخط کئے تھے جس کے تحت یوکرین اپنے اناج کی پیداوار کو سمندری راستے سے برآمد کرسکتا تھا۔ یہ معاہدہ ترکی اور اقوام متحدہ کی ثالثی میں انجام پایا تھا۔ روسی جنگی جہازوں پر حملے سے قبل طے یہ تھا کہ انیس نومبر کو اس معاہدے کی مدت میں توسیع کردی جائے گی۔

اناج کے سلسلے میں ہونے والے معاہدے کے تحت اب تک نوّے لاکھ ٹن اناج یوکرین سے برآمد ہوا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button