پاکستانی شیعہ خبریںہفتہ کی اہم خبریں

معاشی خود انحصاری کیلئے سادگی کی سنت کو اپنانا ہوگا، حامد موسوی

شیعہ نیوز: آغا سید حامد علی شاہ موسوی نے کہا ہے کہ معاشی خود انحصاری کیلئے سادگی کی مصطفوی ؐ سنت کو اپنانا ہوگا، نبیوں کے سردار کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرااور حضرت علی ع کی شادی امت مسلمہ کیلئے ہمیشہ مشعل راہ رہے گی۔ مہنگائی سے کچلے عوام کو ریلیف دینے کیلئے حکومت صنعتکاروں تاجروں اور سرمایہ داروں کی مدد سے جامع پالیسی بنائے۔ تحریک نفاذ فقہ جعفریہ 5ذوالحجہ کو حضرت ابوذر کے یوم وصال کے موقع پر ’یوم صحابیت ؓ‘ منائے گی۔ان خیالات کا انہوں نے عقد حضرت علی و فاطمہ کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ تاریخ انسانی کی مثالی شادی میں جو روایات و رسومات اختیار کی گئیں وہ نمودو نمائش اسراف فضول خرچی کی نفی کرتی ہیں جن میں آج ہمارا معاشرہ گرفتار ہو چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button