شہید قاسم سلیمانی کے نزدیک مقدس مقامات کا دفاع ایک بنیادی اصول تھا، رہبر معظم
شیعہ نیوز: رہبر معظم انقلاب نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے نزدیک مقدس مقامات کا دفاع ایک بنیادی اصول تھا۔وہ ایران کو حرم سمجھتے تھے۔
رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی پانچویں برسی کے موقع پر رہبر معظم انقلاب سے شہید اور ان کے ساتھیوں کے اہل خانہ سمیت 2018 اور گزشتہ سال کرمان کے دہشت گردی واقعے میں شہید ہونے والوں کے خاندان کے افراد نے ملاقات کی۔
اس موقع پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رہبر معظم انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے کہا کہ ہزاروں لوگ ملک کے گوشہ و کنار اور دیگر ممالک سے شہید سلیمانی کے مزار پر آتے ہیں۔ یہ اعزاز خدا کی طرف سے ان کے اخلاص کا دنیاوی انعام ہے۔
یہ بھی پڑھیں : 14 ہزار کے قریب صیہونی فوجیوں نے ذہنی امراض کے علاج کے لئے رجوع کیا
انہوں نے مزید کہا کہ مزاحمتی محاذ کا احیا شہید سلیمانی کی مستقل حکمت عملی تھی۔
انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی کے نزدیک مقدس مقامات کا دفاع ایک بنیادی اصول تھا۔وہ ایران کو حرم سمجھتے تھے۔
رہبر معظم انقلاب کا ان لوگوں کو جواب جو کہتے ہیں کہ خطے کے حالیہ واقعات سے مقدس مقامات کا دفاع کرنے والے شہداء کا خون رائیگاں چلا گیا؛ اگر یہ جانیں لٹائی نہ جاتیں اور یہ جہاد انجام نہ پاتا تو آج مقدس مقامات، کربلا، نجف اور زینبیہ کی کوئی خبر نہ ہوتی۔
انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ خطے کے حالیہ واقعات سے متعلق مسائل کا درست فہم اور ضروری شناخت نہ ہونے کی وجہ سے غلط تحلیل کا شکار ہوجاتے ہیں اور یہ تصور کرتے ہیں کہ حرم کے دفاع میں جو خون بہایا گیا و رائیگان چلا گیا! یہ لوگ بہت بڑی غلطی کا شکار ہوگئے ہیں؛ اگر یہ جانیں چلی نہ جاتیں اور یہ جہاد انجام نہ پاتا اور اگر شہید قاسم سلیمانی پورے عزم و ہمت کے ساتھ اس خطے کے پہاڑوں اور صحراؤں میں نہ کودتے اور ان شہداء کو اپنی طرف نہ بلاتے تو آج مقدس مقامات کی کوئی خبر نہ ہوتی، اس بات کا یقین رکھیں، نہ صرف حرم زینبیہ، بلکہ کربلا اور نجف کی بھی کوئی خبر نہ ہوتی۔ اس کا واضح ثبوت سامرا ہے; سامرا کے بارے میں قدرے غفلت ہوئی تھی۔ آپ نے دیکھا کہ انہوں نے حرم عسکریین علیہما السلام کو نقصان پہنچایا۔ کن لوگوں نے؟ انہیں تکفیریوں نے امریکیوں کی مدد سے یہ توہین کی؟ اگر یہ دفاع نہ ہوتا تو دیگر مقدس مقامات کی بھی اسی طرح توہین کی جاتی۔
انہوں نے کہا کہ راہ حق میں بہنے والا خون کبھی رائیگاں نہیں جاتا، جان لیں کہ جو آج اچھل کود کر رہے ہیں یہ اہل ایمان کے قدموں تلے پامال ہو جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ لبنان مزاحمت کا مظہر ہے، وہ فتح پائے گا، یمن مزاحمت کا مظہر ہے، وہ فتح مند ہوگا۔