اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک نے اسرائیل کا مقابلہ کیا، مشاہد حسین سید

شیعہ نیوز: پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کا ایکشن جائز اور دفاعی تھا۔

پاکستان مسلم لیگ کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ ایران نے جو ایکشن کیا، اس کی اسرائیل اور امریکا کو توقع نہیں تھی، تہران کا جواب جائز اور دفاعی تھا۔

مشاہد حسین سید نے یہ بھی کہا کہ پہلی مرتبہ کسی اسلامی ملک نے اسرائیل کا مقابلہ کیا ہے۔ 6 ماہ میں پہلی بار ہوا کہ غزہ پر اسرائیل نے راکٹ نہیں برسائے۔

یہ بھی پڑھیں : حالیہ کارروائی میں ایران کی میزائل اور ڈرون طاقت کا شاندار جلوہ پیش کیا گيا

انہوں نے کہا کہ ایران نے ساڑھے تین سو ڈرون مارے ہیں، فلسطینیوں کو پہلی مرتبہ پتہ چلا کہ کوئی اسلامی ملک کھڑا ہے۔

مسلم لیگی سینیٹر نے کہا کہ ایران نے سفارتی اور اسٹریٹیجک طور پر بڑی سوچ سمجھ کر پلاننگ کی، تہران کا حملہ متوقع تھا، ایران دراصل اسرائیل کے گھر پہنچ گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے جان بوجھ کر ایران کے خلاف جارحیت کی، نیتن یاہو کو پتہ ہے جس دن جنگ ختم ہوگی اس کا خاتمہ ہوجائے گا۔

مسلم لیگی سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل مزاحمت تنظیم حماس کے خلاف سفارتی، اخلاقی اور قانونی طور پر جنگ ہار چکا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button