اہم پاکستانی خبریں

غاصب صیہونی بحریہ کی پہلی بار پاکستان اور سعودی عرب کے ہمراہ بحری مشقوں میں شرکت

اسرائیلی بحریہ نے تصدیق کی ہے کہ اس نے پاکستان، سعودی عرب اور بعض دیگر ممالک کے ساتھ امریکی قیادت میں ہونے والی مشق میں حصہ لیا ہے جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق امریکی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ 31 جنوری کو شروع ہونے والی بین الاقوامی میری ٹائم مشق (آئی ایم ایکس) میں 60 افواج کے 9 ہزار سے زیادہ افراد نے حصہ لیا۔

شرکا میں پاکستان، سعودی عرب، عمان، کوموروس، جبوتی، صومالیہ اور یمن بھی شامل تھے جن کے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

ان کے علاوہ متعدد ممالک جن کے ساتھ اسرائیل کے تعلقات حال ہی میں معمول پر آئے ہیں، مثلاً متحدہ عرب امارات اور بحرین نے بھی مشقوں میں شرکت کی، بحرین امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور امریکی بحریہ کے پانچویں بحری بیڑے کی میزبانی کرتا ہے۔

اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ یہ اسرائیل کی ان ممالک کے ساتھ فوجی مشقوں میں پہلی شرکت تھی جن کے ریاست کے ساتھ سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button