مشرق وسطی

فلسطینیوں کی جبری بے دخلی سے خطے کی سلامتی کو خطرہ ہے، شاہ اردن

شیعہ نیوز: اردن کے بادشاہ نے غزہ اور مغربی کنارے سے متعلق صیہونی حکومت کی پالیسیوں کے بارے میں خبردار کیا۔

رپورٹ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم نے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت اور فلسطینیوں کی جبری بے دخلی کے منصوبے کے بارے میں خبردار کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ٹرمپ کی تجارتی پالیسی، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان شدید تناؤ

انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت اور جبری بے دخلی سے پورے خطے کے استحکام کو خطرہ ہے۔

واضح رہے کہ صیہونی حکومت امریکی حمایت سے غزہ اور مغربی کنارے کے خلاف مسلسل جارحیت کی مرتکب ہو رہی ہے جب کہ نام نہاد عالمی برادری نے مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button