اہم پاکستانی خبریں

وزیر خارجہ بلاول بھٹو کی اپنے امریکی ہم منصب سے ملاقات

شیعہ نیوز: امریکی وزیر خارجہ نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے کام کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نیویارک میں امریکی ہم منصب انٹونی بلنکن سے ملاقات کی ہے، ملاقات کے دوران انٹونی بلنکن نے وزیر خارجہ کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔ امریکی وزیر خارجہ کا اس دوران کہنا تھا کہ غذائی تحفظ ایک چیلنج ہے اور دنیا کے بہت سے مقامات غذائی عدم تحفظ کا شکار ہیں اور ہم اس سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں۔ انٹونی بلنکن نے کہا کہ دنیا بھر میں ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے کے لیے، غذائی عدم تحفظ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات اٹھائے جاسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم امریکا اور پاکستان کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور امریکی و پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے مواقع پیدا کرنے کے حوالے سے انتظامیہ کیساتھ کام کرنے کو تیار ہیں۔ انٹونی بلنکن کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان تعلقات میں اضافہ اور امریکی کاروباری افراد کیساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button