مشرق وسطی
عمان کے وزیر خارجہ کی دمشق میں بشار الاسد سے ملاقات
شیعہ نیوز:شام کے صدر کے دفتر نے عمان کے وزیر خارجہ «بدر بن حمد البوسعیدی» کی شام کے صدر بشار الاسد سے ملاقات کا اعلان کیا۔
«بدر بن حمد البوسعیدی» اعلیٰ عمانی حکام کے ایک وفد کی سربراہی میں دمشق گئے ہیں اور عمان کے وزیر خارجہ کی حیثیت سے یہ ان کا شام کا دوسرا دورہ ہے۔
شام کی حکومت پر خلیج تعاون کونسل کے ممالک کے دباؤ کے باوجود عمان کے بادشاہ ہیثم بن طارق ان اولین رہنماؤں میں شامل تھے جنہوں نے صدارتی انتخابات میں بشار الاسد کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دی۔