اہم پاکستانی خبریںہفتہ کی اہم خبریں

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا روسی ہم منصب سے رابطہ، روس کا سلامتی کونسل میں کشمیر کی مخالفت نہ کرنیکا اعلان

شیعہ نیوز (پاکستانی شیعہ خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب سرگئی لاروف سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا۔ شاہ محمود قریشی نے روسی ہم منصب کو مقبوضہ کشمیر کی تشویشناک صورتحال باالخصوص مظلوم کشمیری عوام کے خلاف بھارتی جارحیت سے آگاہ کیا۔ وزیرخارجہ کا روسی ہم منسب سے گفتگو میں کہنا تھا کہ بھارت، غیر آئینی اقدامات کے ذریعے مقبوضہ جموں و کشمیر کی مسلم ٓبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کے درپے ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے یہ یکطرفہ اقدامات نا صرف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں بلکہ بین الاقوامی قوانین کے بھی خلاف ہیں۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے مطابق ہندوستان کے حالیہ غیر آئینی اقدامات خطے میں امن و امان کیلئے شدید خطرات کا باعث ہیں۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کا کہنا تھا کہ روس اس ساری صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ روسی وزیر خارجہ نے ہندوستان کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور کو پر امن طریقے سے مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور دونوں وزرائے خارجہ نے خطے میں امن و استحکام کیلئے باہمی روابط جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔ دوسری جانب اقوام متحدہ میں روسی مندوب کا میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ ہمارا ملک کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کا اجلاس بلائے جانے کی مخالفت نہیں کرے گا۔ خیال رہے کہ پاکستان کے مطالبے پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس 16 اگست کو ہو رہا ہے جس میں تقریباً 50 برس بعد مقبوضہ کشمیر کا معاملہ زیر بحث آئے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button