دنیا
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کے لئے اتحاد کی تشکیل
شیعہ نیوز: مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کروانے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی سیاسی جماعتوں نے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کی قیادت میں اتحاد تشکیل دیا ہے۔ اتحاد کے سربراہ فاروق عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل بھی چاہتے ہیں اور اس کے لیے تمام فریقین کو آن بورڈ آنا چاہیے۔ اس الائنس میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللّٰہ سمیت وادی کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔
فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ الائنس وادی کی 5 اگست سے پہلی والی آئینی حیثیت بحال کروانے کی جدوجہد کرے گا، لائحہ عمل کا اعلان آئندہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔