دنیا

سابق وزیر اعلیٰ کی جانب سے جموں کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے کا مطالبہ

شیعہ نیوز:ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر کے سابق وزیراعلیٰ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو جموں کشمیر کا، ریاست کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔

رپورٹ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ نے کہا ہے کہ ہندوستان کی حکومت کو ریاست جموں و کشمیر کا درجہ بحال کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : سابق سینیٹر مشتاق احمد کے بڑےبھائی کا بے رحمانہ قتل المناک واقعہ، انسانیت سوز اور قابلِ مذمت ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

ہندوستان کی حکومت کو وعدہ یاد دلاتے ہوئے فاروق عبداللّٰہ نے کہا کہ حکومتِ ہندوستان کو اپنے اس وعدے کی پابندی کرنا ہوگی جو پارلیمنٹ سے کیا گیا تھا، جب وہ خود اس کے ممبر تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا خوف زدہ ہے، اس لیے اب سچ نہیں بول سکتا، لیکن جب ضرورت پڑتی ہے تو رابطہ کرتے ہیں ، ہندوستانی محکمہ انٹیلی جنس ہر وقت ہندوستان کے میڈیا پر نظریں لگائے رکھتا ہے اور وہ میڈیا کو بتاتا ہے کہ کیا دکھانا ہے اور کیا نہیں دکھانا۔

واضح رہے کہ ہندوستان کی بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ ختم کر دیا تھا جس کے بعد سے اس علاقے میں ریاست کا درجہ بحال کرانے کی کوششوں کا سلسلہ جاری ہے۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button