سابق اسرائیلی آرمی چیف کا بیٹا غزہ میں جھڑپ کے دوران مارا گیا
شیعہ نیوز: سابق اسرائیلی آرمی چیف گاڈی آئزن کوٹ کا بیٹا گال میر آئزن کوٹ غزہ میں مارا گیا۔
اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ سابق اسرائیلی آرمی چیف کا فوجی بیٹا گال میر شمالی غزہ میں جھڑپ میں مارا گیا، ایک اور جھڑپ میں اسرائیلی میجر یوناٹن ڈیوڈ ڈائیٹش خان یونس میں ہلاک ہوا۔
اسرائیلی قابض فوج نے جمعرات کی شام اعلان کیا کہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمت کاروں کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے افسران کی تعداد پانچ ہوگئی۔ ان میں تین اہلکار بھی شامل ہیں اس کے علاوہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کے علاوہ شدید زخمی بھی ہوئے۔
دشمن کے ذرائع ابلاغ نے 24 زخمی فوجیوں کے زخمی ہونے کا اعتراف کیا۔ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ زخمی اسرائیلی فوجیوں کو ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بیر سبع کے سروکا ہسپتال پہنچایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں : غزہ: 72 گھنٹوں میں 135 گاڑیاں اور ٹینک تباہ، درجنوں صیہونی فوجی واصل جہنم
آج فجر کے وقت اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اطلاع دی کہ غزہ کے اندر زمینی لڑائی کے دوران ایک اسرائیلی افسر اور سپاہی ہلاک اور چار ریزرو فوجی زخمی ہوئے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ زخمیوں میں پیراشوٹ بریگیڈ کے تین ریزرو اہلکار تھے جو شدید زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ 7008 ویں بٹالین کا ایک اور اہلکار شدید زخمی تھا۔
اسرائیل کے مطابق غزہ کی پٹی میں 27 اکتوبر کو زمینی جارحیت کے آغاز سے لے کر اب تک فلسطینی مزاحمت کاروں کی گولیوں اور شیلوں سے ہلاک ہونے والے اس کی فوج کی تعداد 92 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے سامنے آنے والے اعداد و شمار اور اعدادوشمار بتاتے ہیں کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک فوج کی ہلاکتوں کی تعداد 418 ہوگئی ہے۔