بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کرپشن کیس میں بری
شیعہ نیوز: بنگلا دیش کی عدالت عظمیٰ نے سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کو ایک اور کرپشن کیس میں بری کر دیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ فیصلہ ڈھاکا میں سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں پانچ رکنی بینچ نے سنایا۔
سپریم کورٹ نے 2018 کے ہائی کورٹ کی جانب سے خالدہ ضیاء کو کرپشن کیس میں سزاؤں کو بھی کالعدم قرار دیدیا۔
یہ بھی پڑھیں : روضہ حضرت زینب (س) میں سیاہ پرچم نصب کرنے پر پابندی
بنگلادیش کی سپریم کورٹ نے کرپشن کیسز میں خالدہ ضیاء کے بیٹے طارق رحمان اور دیگر کو بھی بری کردیا۔
سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء اور ان کے بیٹے پر 2001 سے 2006 کے دوران غیرملکی عطیات میں 1 لاکھ 73 ہزار ڈالر غبن کا الزام تھا۔
یاد رہے کہ گزشتہ برس اگست میں طلبا تحریک کے نتیجے میں شیخ حسینہ واجد کا 15 سالہ اقتدار کا سورج ڈوب گیا تھا جس کے بعد جیل میں قید سیاسی اسیروں کو رہا کردیا گیا تھا۔