ڈیرہ، علامہ رمضان توقیر سے سابق سینیٹر وقار احمد خان کی ملاقات
شیعہ نیوز: سابق مشیر وزیر اعلیٰ سرحد علامہ محمد رمضان توقیر سے امیدوار حلقہ این اے 44، پی کے 113 ،112 ڈیرہ اسماعیل خان سابق سینیٹر وقار احمد خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی، ڈیرہ کی سیاسی صورتحال، عوامی مسائل اور حالیہ الیکشن کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ سابق سینیٹر وقار احمد خان نے حالیہ الیکشن میں تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے کہا کہ آپ کا پیغام پہنچ گیا ہے، دیگر جماعتیں اور سیاسی شخصیات بھی تشریف لائی ہیں۔ اور تعاون کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ہم بھی دیگر دوست احباب کے ساتھ مشاورت کررہے ہیں، انشاء اللہ ڈیرہ کی عوام کی بہتری اور مسائل کے حل کے لیے بہتر فیصلہ کریں گے۔ اس موقع پر علامہ محمد رمضان توقیر پینل کے جنرل کونسلر مقبول بلوچ، محب خان بلوچ، سبطین خان بلوچ بھی موجود تھے۔ مسلم لیگ ڈیرہ کے رہنما ریحان ملک ایڈوکیٹ و دیگر سینیٹر وقار احمد خان کے ہمراہ تھے۔