اہم پاکستانی خبریں

بانی پی ٹی آئی کے بغیر پارلیمان اور حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، لطیف کھوسہ

شیعہ نیوز: پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ صدر عارف علوی سے کہہ دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت دیں، تحریک انصاف حکومت بنانے کے قریب آچکی ہے۔ نومنتخب رکنِ قومی اسمبلی لطیف کھوسہ نے نجی ٹی وی کے ٹاک شو میں گفتگو کے دوران کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بغیر پارلیمان اور حکومت کو نہیں چلنے دیں گے، بانی پی ٹی آئی کے بغیر نہ جمہوریت چلے گی نہ ریاست چلے گی۔ لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جس کی بھی عددی برتری ہوتی ہے اس کوہی حکومت بنانے کا کہا جاتا ہے، صدر مملکت پی ٹی آئی کو کہیں کہ آپ کو عددی اکثریت حاصل ہے آپ حکومت بنائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی کو پی ڈی ایم حکومت میں نقصان ہوا۔ اُن کا سوال اٹھاتے ہوئے کہنا تھا کہ کیا نون لیگ کے پاس سادہ اکثریت ہے؟، مولانا فضل الرحمٰن نون لیگ کو دھتکار رہے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے سوا کوئی پارٹی دوبارہ الیکشن میں نہیں جانا چاہتی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button